عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثرہیں: رچرڈ اولسن

Mar 26, 2019 | 11:53

ویب ڈیسک

واشنگٹن: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان  اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی سفارخانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل اور ایلس ویلزسمیت امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان خان نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں امن وسلامتی چاہتا ہے، وزیراعظم نے پلواما واقعے کے بعد امن کے لیے مثالی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹراسد مجیدخان خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے استحکام اورجمہوریت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان میں ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں امریکا کے سابق سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

رچرڈ اولسن نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان میں امن کے لیے بہتر اقدامات کیے۔ کشیدگی کے دوران بھی عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثرہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہش ہے پرامن اور مستحکم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں۔

مزیدخبریں