مقبوضہ کشمیرمیں چھرےوالی بندوقوں سےمتاثرہ 59.3 فیصدافرادمختلف نوعیت کی بصارت کی خرابی کاشکار

Mar 26, 2019 | 16:39

ویب ڈیسک

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوقوں سے متاثرہ 59.3 فیصد افراد مختلف نوعیت کی بصارت کی خرابی کا شکار  ہیں جن میں سے چھتیس اعشاریہ سات فیصد افراد مکمل طور پر نابینا ہوئے ہیں۔

 گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی تحقیق سے کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی چھروں والی بندوق کےمہلک اثرات کے خدشات کو سائنسی طور پر تقویت ملی ہے۔

 تحقیق میں چھرے والی بندوقوں سے زخمی ہونے والے ایک ہزار چھیاسٹھ میں سے چھ سو چونسٹھ مریضوں کو شامل کیا گیا ہے جن کو سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل کیاگیا تھا۔

مزیدخبریں