وزیرخارجہ کا کشمیری عوام کی حالت زارہرفورم پراجاگرکرنےکےپاکستان کےعزم کااعادہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار ہر فورم پر اجاگر کرنے کےحوالے سے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

 وہ آج اسلام آبادمیں یورپی پارلیمنٹ کےر کن واجد خان اور پاک یورپی یونین فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز Lohsar سے گفتگو کررہے تھے۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ دراز کردیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے اور برطانوی پارلیمنٹ گروپ کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹس نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان رپورٹوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

وزیرخارجہ نے یورپی پارلیمنٹ میں نہتے اور بے گناہ کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنے پر یورپی رکن پارلیمنٹ واجد خان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن