ستر سالہ شخص کرونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل

Mar 26, 2020

کلر سیداں(نا مہ نگار) کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا ستر سالہ شخص کرونا وائرس کے شبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔نواحی علاقہ پھلینہ کا 70سالہ غلام فرید جو گزشتہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا کو کرونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کے ضروری ٹیسٹ حاصل کر کے انہیںبے نظیر ہسپتال ارسال کر دیا گیا ہے .

مزیدخبریں