حکومت نے بیرون ممالک سے آنیوالوں کوصحیح طریقہ سے ڈیل نہیں کیا: چیف جسٹس ہائیکورٹ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کرونا وائرس کے پیش نظر اقدامات سے متعلق فل بنچ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جاری کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل کی درست معاونت نہ کرنے پر عدالت کا اظہار ناراضی، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فاضل عدالت نے قرار دیا۔ ملک میں آئین کے کس آرٹیکل کے تحت ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کوئی ٹھیک طریقے سے ڈیل نہیں کیا گیا۔ قرنطینہ سنٹرز شہروں کے بالکل وسط میں بنائے گئے ہیں جو خطرناک ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات آئندہ سماعت پر انڈر ٹرائل ملزموں کی مکمل لسٹ فراہم کریں۔ جیل میں 60 سال سے زائد عمر کے کتنے قیدی ہیں، لسٹ فراہم کی جائے۔ جو قیدی دعیت کی رقم ادا نہیں کر سکتے بچنے کے لیے کیسے مدد کی ہے۔ ڈیلی ویجر اور مزدوروں کو کیسے بچائیں گے، حکومت بتائے۔

ای پیپر دی نیشن