اسلام آباد (اے پی پی) چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدہ ( ایف ٹی اے ) کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے بعد جنوری2020ء کے بعد چین کوکی جانے والی ملکی برآمدات میں17فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری2019-20ء چین کو فروزن فوڈ آئٹمز کی برآمدات میں83.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔