انجمینا (اے پی پی) مشرق افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملہ میں 92 فوجی ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔چاڈ کے صدر ادریس ڈیبے اٹنو نے کہا مغربی صوبے لاک کے بوما نامی شہر میں گزشتہ روزہونے والے اس حملے میں ہم نے 92 فوجیوں کو کھو دیا جبکہ 47 دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔