لاک ڈائون کا مقصد عوام کو گھروں میں مقید رکھنا ہرگز نہیں ،ترجمان حکومت پنجاب

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لاک ڈائون کا مقصد عوام کو گھروں میں مقید رکھنا ہرگز نہیں ہے بلکہ کورونا وائرس سے بچانے کے لیے معاشرتی فاصلہ(سوشل ڈسٹینسنگ)یقینی بنانا ہے،عوام الناس سے اپیل کی ہے لاک ڈائون کے بنیادی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنایا جائے جو کہ ان کے اپنے ہی مفاد میں ہے۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے عوام کو مکمل رسائی دی گئی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم احتیاط کا تقاضا ہے صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے باہر نکلاجائے اور گھر کا کوئی ایک فرد احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اشیائے ضروریہ کی خرید اری یا حصول کے لیے گھر سے نکلے۔ترجمان نے واضح کیا ماسک اور ہینڈ سینی ٹائیزر کا استعمال ضرور کیا جائے،ہاتھ بار بار دھوئے جائیں اور صحت و صفائی کے دیگر امور کا خاص خیال رکھا جائے،حکومتی ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہم سب من حیث القوم اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دے کر جلد از جلد اس وباء پر قابو پالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن