افغانستان پہنچنے والے 4امریکی فوجیوں میں کرونا کی تشخیص، قرنطینہ مرکز منتقل

کابل(آئی این پی ) افغانستان پہنچنے والے چار امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ فوجیوں کو قرنطینہ مرکز میں منتقل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق چار امریکی فوجی افغانستان پہنچے تھے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ چار فوجیوں کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع کے پندرہ سو کنٹریکٹرز اور دیگر کو بھی قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...