کیمبریج انٹر نیشنل ایجوکیشن انتظامیہ کا امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار)کیمبریج انٹر نیشنل ایجوکیشن انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں مئی جون دو ہزار بیس میں منعقدہ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ کے مطابق مئی جون دو ہزار بیس میں منعقد کئے جانے والے آئی جی سی ایس ای، کیمبریج اولیول، کیمبریج انٹر نیشنل اے ایس اینڈ اے لیول ، کیمبریج اے آئی سی ای ڈپلومہ اور کیمبریج پری یو امتحانات منعقد نہیں کئے جائیں گے، انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبا و طالبات کے گزشتہ نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ایو ریج نمبر دئیے جانے سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں ، تاہم جیسے ہی ہم حتمی فیصلہ کریں گے اپنے ویب سائٹ پر تفصیلات فراہم کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن