لاہور (نیوز رپورٹر) کرونا وائرس کیلئے کلوروکوئن کا استعمال خطرناک قراردے دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کا استعمال صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا ہے اس دوا کے استعمال کا کرونا کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔