نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک سال تک جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی طرف سینافذ کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 51 کے تحت سزا دی جائے گی جس میں ایک سال کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ شہری کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
بھارت: لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ایک سال سزا ہو سکتی ہے
Mar 26, 2020