اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کرونا پر کاوشوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ سیاست بالاتر ہو کر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت کی کاوشوں کا اعتراف کر کے چھوٹے نہیں ہو جائیں گے۔ خیبر پی کے‘ بلوچستان اور پنجاب حکومت نے ہرممکن اقدامات کئے۔ وائرس سے کوئی ملک محفوظ نہیں۔ ہمیں ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکاء نے مفید تجاویز دیں۔ پاکستان میں 78 فیصد ایران اور 17 فیصد دیگر ممالک سے مریض آئے۔ مشاہد اﷲ خان کانفرنس سے چلے گئے۔ رواج ہو گیا ہے‘ آتے ہیں بات کرتے ہیں چلے جاتے ہیں۔