اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کرونا کے 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں، ملک میں اس وقت 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، زیادہ تر مریضوں کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے، اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کا ریویو کیا جائے گا۔ سندھ 413، پنجاب 310، بلوچستان 117اور خیبر پختونخوا میں 80کیسز کی تصدیق ہوئی۔ گلگت بلتستان 81، اسلام آباد 20اور آزاد کشمیر میں ایک کورونا مریض کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں میں 64فیصد مرد اور 36فیصد خواتین شامل ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر کورونا مریضوں کی عمر 21سے30سال کے درمیان ہے۔
پاکستان: کرونا کے مریضوں کی عمریں 25 سے 40 سال‘ 5 کی حالت تشویشناک
Mar 26, 2020