اسلام آباد (نیٹ نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں آئندہ چند ماہ میں مزید کمی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہو رہی تھی۔ صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کے حصے سے زیادہ زیادہ پیسے دیئے گئے‘ تا ہم کرونا کے باعث مشکلات سامنے آرہی ہیں۔ کرونا کے تناظر میں متفقہ حکمت عملی کی کوشش ہو رہی ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکج منظور کیا ہے‘ روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200ارب روپے رکھے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات چند ماہ میں مزید سستی کرینگے: مشیرخزانہ
Mar 26, 2020