وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کیلئے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا: فردوس عاشق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیکیج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کیلئے احساس کی جھلک ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکیج ہے۔ مزدور طبقے کیلئے 200 ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کیلئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کیلئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب کی رقم سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہوگی۔ فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قدم اٹھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...