وزیراعظم نےقومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم  عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی ٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔ اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں آج سےدرآمدات و برآمدات شروع اور گڈز ٹرانسپورٹ کھلنےکی صورت حال پرغور کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس  سے 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ  مجموعی طور پر 1069 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اسلام آباد میں 20، پنجاب میں مزید 11کیسز سامنے آنے کے بعد  323، سندھ میں 413، خیبرپختونخوا میں 117، بلوچستان میں 115، آزادجموں کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 84 کیسز شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے  21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں  جبکہ پانچ کی حالت نازک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن