نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز) بھارتی کسانوں نے اپنی احتجاجی تحریک میں نئی جان ڈال دی۔ متنازعہ زرعی قوانین ختم کرانے کیلئے آج پورا بھارت بند کرنے کیلئے صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہڑتال کی کال دیدی۔ شہریوں سے مطالبہ کیا ہے وہ کامیاب بنائیں۔ احتجاج کو 4 ماہ مکمل ہو گئے۔ کسان لیڈر درشن پال نے بیان میں کہا گیا آج سڑکیں‘ ریل، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں اور عوامی مقامات بند رکھے جائیں۔ انہوں نے ہریانہ کے کسانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ریاستی الیکشن والے علاقوں میں ضرور ہڑتال کی جائے۔