کابل(اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی جنگی طیاروں کے آپریشن میں 12 عسکریت پسند طالبان ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو وزارت دفاع کے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جنگی طیاروں نے آپریشن کے دوران افغانستان کے ضلعوں ارغنداب اور میوند میں عسکریت پسند طالبانوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔بیان میںکہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 55 اینٹی وہیکل بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔