علی پور : سرچ آپریشن ‘ بیسیوں مشکوک افراد گرفتار‘ سفارشیوں سے مک مکا 

علی پور+علی والی (نامہ نگار ) علی پور تھانہ سٹی پولیس کا مختلف علاقہ میں سرچ آپریشن ‘ شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کی بیسیوں مشکوک افراد حوالات بند سفارشوں سے مک مکا جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں بڑھتے موٹر سائکل چوری ڈکیتی جیسے سنگین جرائم سرعام منشیات فروشی سے عوام پریشان تھے ڈی پی او مظفر گڑھ کے حکم پر انچارج تھانہ سٹی سب انسپکٹر ملک شکیل نے پولیس تھانہ صدر ایلیٹ فورس۔اسپیشل برانچ کیہمراہ نئی آباد کالونیوں علی ٹاون۔محلہ ڈوگران گھلواں چنی گوٹھ روڈ لنک بائی پاس گجر چوک ودیگر علاقوں میں سرچنگ کی گھر گھر چیکنگ کے دوران پولیس نے کرایہ نامے شناختی کارڈ چیک کیے اور بائیومیٹرک تصدیق دوران چیکنگ پولیس نے درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ھوئے تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ صدر بند کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق دو چور گینگ کے ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کیے گرفتارہوئے افراد کو چھڑانے کیلے سفارشی پہنچ گئے مک مکا جاری ھے تاھم پولیس نے متعدد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور ایک منشیات فروش کو بھی تھانے بند کرتیہوئئے کاروائی بھی کی ہے علی پور کے عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ سے علی پور میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤس اور منشیات فروشی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن