پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھیں کنول نصیرکو ان کی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیںاور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ صدا کارا موہنی حمید (آپا شمیم)کی صاحبزادی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن