اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیزجارٹو نے ہنگری پاکستان تجارتی اور اقتصادی ونڈو (ایچ پی ٹی ڈبلیو) اور پہلے ہنگری پاکستان بزنس فورم کا مشترکہ افتتاح کردیا۔ یہ پروگرام آن لائن منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ سے اتفاق کیا کہ تمام شعبوں خصوصا معیشت، تجارت اور عوام سے عوام کے تبادلے میں روابط کو بڑھانا دونوں کے مابین اقتصادی صلاحیت کو مکمل طور پر سمجھنے کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ قریشی نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آنے کی دعوت میں بھی دی۔