متحدہ پاکستان کا 37واں یوم تاسیس: نئے صوبے بنائے جائیں، خالد مقبول 

Mar 26, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں نئے صوبے بنائے جائیں، سب سے مضبوط مطالبہ شہری سندھ صوبے کا ہے۔ کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیوایم پاکستان نے اپنا 37 واں یوم تاسیس منایا۔ جلسے  میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر اور کنور نوید جمیل سمیت اراکین رابطہ کمیٹی ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  اور کارکن شریک ہوئے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ متحدہ کارکنان ماورائے عدالت قتل ہوئے، ہمیں مظلوموں کی آواز بننے کی سزا دی جارہی ہے۔سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پارٹی سے منحرف رہنماؤں کو واپس ایم کیو ایم میں  شمولیت کی دعوت دے ڈالی۔نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ جس دن سندھ میں مردم شماری درست ہوگئی تو وزیراعلیٰ شہری سندھ سے ہوگا۔

مزیدخبریں