ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان شہر کی صدر آصفہ سلیم ملک نے کہا ہے کہ خواتین عوامی خدمت اور پی ٹی آئی کے وژن کے فروغ کیلئے میدان عمل میں ہیں کرونا کی موجودہ صورتحال میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے پی ٹی آئی ونگ کی خواتین عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ آنے والے نئے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں بھی سرگرم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں متحرک خواتین کو برابر نمائندگی دلائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان سٹی کے سلسلے وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر شمائلہ ایاز شاہ،سیکرٹری اطلاعات فاطمہ اعجاز،فنانس سیکرٹری عصمت جبیں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری بدرالنساء ،مسرت بخاری،ردا چوہدری،فہمیدہ کبیر،مس بشریٰ،یاسمین اندریاس بھی شریک تھیں۔