اترپردیش ، د لتوں، عیسائیوں کے مذہب جبراً تبدیل کرانے کی مہم

Mar 26, 2021

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) اترپردیش میں بجرنگ دل کے جنونی کارکنان نے بڑے پیمانے پر دلتوں، عیسائیوں کو جبراً مذہب تبدیل کرانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اتکل ایکسپریس کے واقعہ کے بعد صوبہ کے کئی علاقوں میں عیسائیوں، دلتوں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ روز اتکل ایکسپریس میں سفر کرنیوالے بجرنگ دل کارکنان نے عیسائی راہبائوں کو جبراً مذہب تبدیلی کا الزام لگا کر ہراساں کی، مستزاد یہ ہے کہ پولیس نے غنڈوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ان رہبائوں کو 6 گھنٹے حراست میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے معاملے پر شدید احتجاج کرتے وزیراعلیٰ امت شاہ کو خط لکھ کر بجرنگ دل کے کارکنان کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں