عمران حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے، الٹی گنتی شروع ہو گئی: قمرزمان کائرہ 

Mar 26, 2021

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کو اپوزیشن کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں بے لاگ احتساب چاہتی ہیں، عمران خان کی حکومت کے پائوں اکھڑ چکے، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کچھ کر رہا ہے یہ احتساب نہیں، ایک قانون سب پر لاگو ہونا چاہئے، جس کے ہم حق میں ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جائیں گے، اگر روکا گیا تو ذمہ داری ان پرعائد ہو گی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے ہیں۔لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ کل مریم نوازکی نیب پیشی پرخوف میں مبتلاہوکرحکومت نے کوئی حرکت کی توذمہ دارہونگے، مریم نواز کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ کرائے کے ترجمان کہتے ہیں پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔ اب حکومتی ارکان کو پتہ چل گیا کہ پی ڈی ایم کی کیا اہمیت ہے، حکومت نیب کواستعمال کررہی ہے۔

مزیدخبریں