راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اس سال گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ مختلف اضلاع میں مشاہدہ میں آیا ہے،یہ مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے،زرد کُنگی کا حملہ پتوں پر ہوتا ہے اور انتہائی حملے کی صورت میں سٹے بھی متاثر ہوتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میںپوڈر کی صورت میں پائے جاتے ہیں،بھوری کنگی کا حملہ عام طور پر پودے کے نچلے پتوں سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پتے کے اوپر بھورے رنگ کا زنگ نما پوڈر دکھائی دیتا ہے جبکہ سیاہ کنگی کے حملہ میں پتوں اور تنوں پر بیضوی دھبے نمودار ہوتے ہیں ۔
گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ ،محکمہ زراعت کے مشورہ سے مناسب پھپھوندی کُش زہر لگائیں
Mar 26, 2021