اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میںآکر بغیر کسی تعصب کے تعلیم ، صحت ، رہائش ، روزگار ، صاف پانی ، بجلی و گیس ہر شہری کو فراہم کرے گی، سابقہ اور مو جو دہ حکومتوں نے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے ہیں اور ان کو ضروریات زندگی سے محروم کردیا، انھوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اور ہر قسم کی مداخلت کا سدباب کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی و انتخابی ورکشاپ کے شر کاسے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
سابقہ اور مو جو دہ حکومتوں نے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے ،میاں اسلم
Mar 26, 2021