کراچی (اے پی پی) گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں27کروڑ55لاکھ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب43کروڑ46لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر27کروڑ53لاکھ ڈالرز اضافے سے 13 ارب 29 کروڑ50لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوںکے ذخائر2لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 13 کروڑ 96لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بینک کو انفلوز کی مد میں27کروڑ50لاکھ ڈالرز سے زائد کی موصولی ہوئی۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ55 لاکھ ڈالرز اضافہ
Mar 26, 2021