کراچی(کامرس ڈیسک) ڈالر کے اتار چڑھاؤ نے ملک کی ایکسپورٹرز کی کمر توڑ دی ہے یہ بات امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے کہی اس موقع پرسیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت،جنید الرحمان،امان پیر اور دیگر بھی موجو دتھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ مصنوعی اضافہ مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹرزکو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے جبکہ ڈالرز کے ریٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان کی بڑی برآمدات میں ٹیکسٹائل ، چمڑا اور کھیلوں کا سامان ، کیمیکل ، قالین ،چاول ، چینی ، کپاس ، مچھلی ، پھل ، اور سبزیاں نمایاں مقدار میں شامل ہیںانہوںنے کہاکہ ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے اور پاکستان بر آمد ات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ حکومت کے دعوے یہ ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ایکسپورٹ بھی ترقی کر رہی ہے مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے چونکہ موجودہ حکومت کے ڈھائی سالوں میں نہ صرف روپیہ ڈی ویلیو ہوا ہے بلکہ ڈالرکے ریٹس کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو ئے ہیں اور مہنگائی بھی دو سو فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔
ڈالر کے اتار چڑھاؤ نے ایکسپورٹرز کی کمر توڑ دی ہے‘ شیخ امتیاز
Mar 26, 2021