حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کرانا اُن کی اوّلین ترجیح ہے وہ مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اُٹھائیں گے اور مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اُن کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور وہ مسائل کو سن کر اُن کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے۔ وہ حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل احمد قریشی کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وباء ہے احتیاط جس کی شفاء ہے اِس سلسلے میں تاجر برادری کورونا وباء سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے اور حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کی پابندی کرے۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے دُعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اِس سے قبل ایسوسی ایشن آمد پر سہیل احمد قریشی و دیگر نے چیمبر کے عہدیداران اور ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا اور صدر چیمبر کو یادگارِ شیلڈ پیش کی۔ بعدازاں صدر چیمبر نے ایسوسی ایشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سابق صدر محمد اکرم انصاری، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی سکندر علی راجپوت، محمد فہد میاں، محمد الناصر، چوہدری محمد اسلم، کنونیئر سب کمیٹیز محمد سہیل میمن، کشور کمار بھاٹیا، وسیم احمد قریشی، ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، معیز عباس، محمد یاسین خلجی، محمد ایوب شیخ، مسرور اقبال، محمد ادریس میمن، جاوید حسین قریشی، شیخ احمد حسین، رمیز الدین احمد، شیخ شوکت علی، محمد اصغر خلجی، ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جاوید ملک، نائب صدر محمد فیصل ملک، انورکندن، عبداللہ میمن، عاطف قریشی، عبدالطیف شیخ، نوشاد رضا، عابد میمن، شکیل صوفی، محمد اسماعیل، حیدر خان، محمد فرحان، محمد وقاص، محمد کاشف اور عمران عباس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں الیکٹرونکس کے وابستہ تاجر حضرات موجود تھے۔
حیدر آباد اسمال ٹریڈرز زیر اعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو، سلیم الدین قریشی
Mar 26, 2021