کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 45500پوائنٹس سے بڑھ کر 45700 پوائنتس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تا ہم 49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کا ، پیٹرولیم ،فوڈز اور دیگر منافع بخش شعبوں میں حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکے ایس ای100انڈیکس میں 181.97 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45544.20 پوائنٹس سے بڑھ کر 45726.17پوائنٹس ہو گیا۔کاروبار ی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب2کروڑ75لاکھ86ہزار678روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی 80 کھرب 45 ارب 39 کروڑ 6لاکھ 32 ہزار 373 روپے سے بڑھ کر 80کھرب70ارب 41کروڑ 82 لاکھ19ہزار51روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 25ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 4 لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 25کروڑ روپے مالیت کے 40کروڑ96لاکھ 81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 46000.86 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس45544.20پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔