نئی واٹرسپلائی سکیم کھوڑ کا فنڈ بحال کیاجائے : چیئرمین واٹریوزر کمیٹی 

 کھوڑ(نامہ نگار) 26سال قبل 1995میںواٹر سپلائی سکیم کھوڑ مکمل ہوئی جس کی مشنری اور لائنیںاپنی عمر پوری کر چکی ہیں جسکی وجہ سے اخراجات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور بجلی کا بل بھی لاکھوں میں آتا ہے 18کلو میٹر دور واٹر سپلائی خالص انسانی ہمدردی کے تحت چلائی جارہی ہے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق ن لیگ کی حکومت نے کھوڑ کے لیئے نئی واٹر سپلائی کے لیئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی تھی جس پر کام بھی شروع کردیاگیاتھا دو کنووں کی کھدائی بھی مکمل ہوگئی تھی کہ الیکشن کی وجہ سے فنڈ منجمند کردیئے گئے تھے جنہیں تاحال بحال نہیں کیا گیا چیئرمین واٹریوزر کمیٹی اور معززین کھوڑ شہر وکھوڑ کمپنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فنڈ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن