گراں فروشی کے منصوبے بنانیوالے حکومتی ریڈار  پر آچکے:چوہدری صدیق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے مافیا کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی رمضان المبارک میں گراں فروشی کے منصوبے بنانے والے حکومتی ریڈار میں آچکے ہیں اور انکے گرد شکنجہ کسا جا رہا ہے ناجائزمنافع خوری اور زائد قیمتوں  کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی کوششوں کو پوری قوت سے ناکام بنا کر لوٹ مار مافیا کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کرنے کیلئے دو ٹوک موقف رکھتے ہیں اور عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں پنجاب میں 7 سو ارب کا رمضان ریلیف پیکج اور 313 سستے بازار عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے اس کے ساتھ ساتھ تھوک مارکیٹ سے لیکر گلی محلوں میں پرچون کی سطح تک معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کیلئے منصوبہ بندی ہو چکی ہے تاکہ عام آدمی کو مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی سے نجات مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...