کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا:رائے محمد کھرل 

Mar 26, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنمارائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید ، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے جمہوریت پر بار بار کے شب خون مارنے سے غیر جمہوری قوتیں پروان چڑھیں اور جمہوری ادارے کمزور ہوتے چلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں