عوام نے غلط حکومتی پالیسیوں کے خلاف فیصلہ دیدیا:ملک ظہیراحمد

Mar 26, 2021

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن فیروزوالہ کے سینئر رہنما ملک ظہیر احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عوام نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیاہے ان غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی طورپرہم تنہائی کا شکار ہیں، ہماری فارن پالیسی میں کوئی جان نہیں رہی ، کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں بھی موجودہ وفاقی حکومت کا کوئی سود مند کردار نظر نہیں آرہا جبکہ آئے دن پیٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ میںہوشربا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عوام کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی ہے۔ نواز لیگ نے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا اور جمہوری اصولوں کے تحت سیاست کی ہے ، پی ڈی ایم کو بہترین حکمت عملی سے کام کرنے کیلئے نواز شریف کی گائیڈ لائنز پر چلنا ہوگا تاکہ جاری سیاسی جمہوری جدوجہد میں جلد از جلد کامیابی حاصل کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جوانمردی کے ساتھ احتساب کے نام پر بدترین حکومتی انتقام کا سامنا کیا ۔

مزیدخبریں