لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قوم کے معمار اور مسیحائوں کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز کا سڑکوں پر احتجاج ناکام گورننس اور حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت اور نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اساتذہ کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا ہے جو تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے شاہدرہ این اے 123 میں جماعت اسلامی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔