جلو بوٹینیکل گارڈن میں پچاس کنال پر میاواکی جنگل کا افتتاح

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )  وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کے فروغ کیلئے لاہور میں اکاون مقامات پر جاپانی ٹیکنیک میاواکی کے تحت جنگل لگانے کا عمل جاری ہے۔ جلو بوٹینیکل گارڈن میں پچاس کنال پر میاواکی جنگل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔لاہور کو آلودگی سے بچانا ہے تو ذیادہ سے ذیادہ جنگلات لگانا ناگزید ہے۔ پی ایچ اے کی کاوش سے جلو بوٹینکل گارڈن میں پچاس کنال اراضی پر بیس اقسام کے پودے لگا دئیے گئے۔وفاقی حکومت کے ماحولیات سے متعلق نمائندے ملک امین اسلم ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے مضبوط حکمت عملی بنا کر لارہے ہیں۔ زرعی رقبے پر کوئی ہاوسنگ سوسائٹی بنانے نہیں دے رہے اگست تک تمام شہروں کا ماسٹر پلان ترتیب کرلیا جائے گا۔ لاہوریوں کے لیے خوشخبری ہے میاواکی جنگل سموگ کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔ یورو 5 ٹیکنالوجی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔ بھارت کو اوپن دعوت دی ہے ہم ماحولیاتی تبدیلی کرنے والے سے بھارت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ماحولیاتی تبدیلی بارڈرز نہیں دیکھتی۔ ملک امین اسلم نے بتایا کہ شہر لاہور میں دو سو میاواکی جنگلات لگائے جائیں گے ملک امین اسلم نے پاکستان میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بھارت ہے۔ جس طرح پاکستان آلودگی پر کنٹرول کر رہا ہے ویسے ہی بھارت کو بھی اقدامات کرنے چاہیئے۔ میاواکی جنگل کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اور ڈی جی پی ایچ اے نے سال پہلے لگائے جانے والے پودوں پر بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن