ا ڈینئل پرل قتل کیس ، ملزم عمر شیخ کو  کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت 

Mar 26, 2021

سلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کو پنجاب کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی طلب کرلیا  ۔ سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے خلاف سندھ اور وفاقی حکومت کی اپیلوں کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے عادل شیخ کو علاج کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپوٹس چیمبرز میں طلب کرلیں اور کیس کی مزید ان سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں