تھرمیں بیماری سے  موروں کی ہلاکت 

مٹھی (نامہ نگار)ممتاز سماجی رہنما دیوداس نے کہا ہے کہ تھرپارکر پاکستان خصوصاسندھ کا پسماندہ ترین علاقہ ہے جو22 ہزار اسکوائر کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔ تھر کی آبادی 16 لاکھ نفوس ہیں جہاں 60 لاکھ مویشی اور 3 لاکھ  سے زائد موراور پرندے ہیں۔ اس وقت تھر کا فطری حسں مور پرندہ رانی کھیت بیماری کی زد میں ہے۔اس مسئلہ پر اگر فوری توجہ نہیں دی گئی تو یہ خوبصورت ناپید ہو جائے گا۔سندھ حکومت کوچاہیئے کہ وہ مور کی نسل بچانے کے لیئے ہنگامی بنیاد پر اقدام کرے۔

ای پیپر دی نیشن