ڈی آئی خان: پولیس راکٹ لانچر ، دستی بموں سے حملہ ، 2 افراد زخمی  

ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) ملک دشمن عناصر نے صوبہ کے پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی تھانہ کی حدود میں ناکہ بندی پر مصروف بکتر بند گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر ور دستی بموں سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور شواہد جمع کرنا شروع کر دئیے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ راکٹ لانچر سے بھی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا۔ 

ای پیپر دی نیشن