مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2767346ہوگئیں،کیسز12کروڑ60لاکھ62ہزار سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں559744ہو گئیں ،کیسز3کروڑ7لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں303726ہو گئیں ،کیسز1کروڑ23لاکھ24ہزار سے ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں160983ہو گئیں ،کیسز1کروڑ18لاکھ46ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں96612افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ92ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات126445ہو گئیں،کیسز43لاکھ19ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں93378افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز کی تعداد44لاکھ24ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں106799ہو گئیں ،کیسز34لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات74420ہو گئیں،متاثرین کی تعداد32لاکھ47ہزار 738ہو گئیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 17 لاکھ 21 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 15 لاکھ 73ہزار سے زائد فعال کیسزہیں .
کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2767346ہوگئیں
Mar 26, 2021 | 11:40