لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے جعلی راجکماری کی نیب پیشی کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے ارمان دم توڑ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مایوس راجکماری سادہ لوح عوام کو استعمال کر کے اداروں پر ہلہ بول کر اپنی ریٹنگ بڑھانا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے شدید اندرونی اختلافات ان کے گلے کی ہڈی بن چکے۔پی ڈی ایم کی آپسی لڑائی اس ٹولے کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے
۔