عمران خان کی جان عزیز، اجلاس کے شرکا کو احتیاط کرنی چاہیے تھی،فردوس عاشق

 وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی جان عزیز ہے، وزیراعظم کے ساتھ اجلاس کرنے والے شرکا کو احتیاط برتنی چاہیے تھی، ہریسہ کھا کر نیب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نیب کی پریس ریلیز نے راجکماری کے عزائم پر پانی پھیر دیا، زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دکھائی سجی اور ماری کھبی۔جمعہ کوفردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ویکسین سے متعلق مفروضوں کی زد میں ہے، لیکن عوام ویکسین کی سہولت سے مستفید ہوں۔مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہریسہ کھا کر نیب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نیب کی پریس ریلیز نے راجکماری کے عزائم پر پانی پھیر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی گزشتہ پیشی پر مریم نواز پھولن دیوی بن کر آئیں، مریم نواز سمجھ رہی ہیں کہ کوئی فلم چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نااہل کیا گیا اور سزا دی گئی، مریم نواز ناصر لوتھا کے بارے میں بھی کچھ فرمائیں، ناصر لوتھا مریم نواز سے متعلق نیب میں اعترافی بیان دے چکے ہیں، تین بار وزیراعظم ہاﺅس کے مزے لوٹنے والی مریم نواز جوابدہ ہیں۔پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دکھائی سجی اور ماری کھبی۔گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی جان عزیز ہے، وزیراعظم کے کل کے اجلاس کے شرکا کو احتیاط برتنی چاہیے تھی۔سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے، حکومت پنجاب بلدیاتی نظام سے متعلق فیصلے پر حکمت عملی اپنانے جا رہی ہے اور اس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...