محکمہ صحت نےپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ اوردستیاب وسائل کی تفصیلات جاری

Mar 26, 2021 | 19:44

 محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دستیاب وسائل کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان نے بتایا ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے متاثرہ148003مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 401 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 6462بستروں میں سے 4679خالی ہیں۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 1322بستروں میں سے778 خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں مختص کئے گئے 3269بستروں میں سے 2735خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں کورونا وائر س کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 390بستروں میں سے 326خالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUsمیں مختص کئے گئے 2464بستروں میں سے 1632خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs میں مختص کئے گئے 752بستروں میں سے 411خالی ہیں۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 526وینٹی لیٹرز میں سے 313خالی ہیں۔  لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 180وینٹی لیٹرز میں سے 41خالی ہیں۔

مزیدخبریں