وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کورونا ویکسینیشن کروالی ہے۔ان کی کورونا ویکسینیشن ایکسپو سینٹر لاہور میں کی گئی۔شوکت علی لالیکا نے اس موقع پر ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اظہار اطمینان کیا۔صوبائی وزیرنے ویکسینیشن کے لیے آنے والوں سے سہولیات کے متعلق استفسار کیا۔ویکسینیشن کے لیے آنے والوں نے ایکسپو سینٹر میں اعلیٰ انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے اس موقع پر کہا کہ عوام کورونا کی تیسری لہر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہونے تک احتیاطی تدابیر ضروری ہیں - عوام ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں اوررش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کیا جائے۔