پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوانپنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قراردیتا ہے۔پنجاب کے 58ہزار بلدیاتی نمائندے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہی لوکل باڈی کے الیکشن کرائے۔افسوسناک بات ہے کہ ایک نام نہاد جمہوری حکومت نے جمہوری نمائندوں کے حق پر ڈاکہ مارا۔لوکل باڈی کسی بھی ملک میں جمہوریت کا اصل چہرہ ہوتے ہیں۔ امید ہے لوکل باڈی کے نمائندے پوری محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے حلقوں کی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن