کراچی(کامرس رپورٹر)سرکاری وصولی/ ڈیوٹی/ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 30 اور 31مارچ 2022 ء کو بالترتیب رات 8.00 بجے اور رات 10.00 بجے تک کام کریں گی۔ چنانچہ نِفٹ (این آئی ایف ٹی) کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمعرات31 مارچ 2022 ء کو رات 8.00 بجے خصوصی کلیئرنگ کے انتظامات کرے تاکہ ادائیگی کے آلات کی اسی روز کلیئرنگ ہو سکے۔چنانچہ تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات31 مارچ 2022ء کو اپنی متعلقہ برانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں جس وقت تک نِفٹ کی طرف سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کی ضرورت ہو۔
سرکاری وصولی/ٹیکس کیلئے 30 اور 31 مارچ کو برانچیں کھلی رہیں گی
Mar 26, 2022