مولا نے چاہا تو عدم اعتماد کی تحریک  سو فیصد کامیاب ہو گی ، زرداری

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ قومی حکومت کے تصور کا سوال نہیں پیدا ہوتا، اتحادی بھی تو مل سکتے ہیں نا؟قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے قرارداد پیش کرنے نہیں دی تو آپ کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔ایک اور صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ ملکی سیاست کا اہم موڑ آ گیا ہے، آپ کیا کہتے ہیں؟سابق صدر نے جواب دیا کہ میں کہتا ہوں کہ بہتر ہو گا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کچھ غیر جمہوری قوتیں موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں؟جس پر سابق صدر نے کہا کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو آئے سنبھال لے۔ مولا نے چاہا تو عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔بعد ازاں اجلاس ملتوی ہو نے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسپیکر ساڑھے تین سال سے اسی رویے پر کام کر رہے ہیں، متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد اس صورتِ حال پر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ سپیکر کا روز ہی یہی رویہ ہوتا ہے، کوئی نئی بات نہیں،سپیکر کوئی نیا کام کریں اور کوئی کام شروع کر دیں،سپیکر جمہوری مووز میں ساتھ چلیں تو نیا کام ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن