وزیراعظم اعتماد کھو چکے، مفادات کیلئے چور ڈاکو اکٹھے ہوجاتے ہیں، سراج الحق

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کے خطابات دینے والے اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہو جاتے ہیں،اقتدار کی جنگ میں سارا نقصان ملک کا ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمرباغ دیر پائن میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔خیبرپی کے میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشنر میں وہ تمام حربے استعمال کررہی ہے جو سابقہ حکمران جماعتوں کا وطیرہ رہا ہے۔ وزیراعظم سے لے کر صوبائی حکومت تک تمام نے الیکشن قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائیں۔اس ملک میں تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں، اب ایک موقع اسلامی نظام کو ملنا چاہیے۔ قوم سے اپیل ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ایک موقع جماعت اسلامی کو دے۔

ای پیپر دی نیشن